22 مارچ 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ٹیلیفون پرترکی کے وزیر خارجہ کے ساتھ بحرین کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے تر کی کے وزیر خارجہ داؤد احمد اوغلو کے ساتھ بحرین کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس گفتگو میں ترکی اور ایران کے وزراء خارجہ نے بحرین سے غیر ملکی افواج کے انخلاء پر تاکید کرتے ہوئے بحرین کے معاملے پر تدبیر اور حکمت سے عمل کرنے پر تاکید کی ہے۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عوامی مطالبات حق بجانب ہیں اور حکومتوں کو عوامی مطالبات کے مقابلے میں تشدد کا راستہ اختیا ر نہیں کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110